دکی، مسلح افراد کی فائرنگ سےخاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

کوئٹہ(این این آئی)دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ،تین افراد زخمی ہوگئے ۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو دکی کے علاقے جھالار مسلح افراد کے حملے میںایک خاتون جاںبحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوںمیں خان ولی ، عبدالنجیب اور عبداللہ شامل ہیں۔لیویز نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں