سبی، ڈنگڑامیں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، بولان میل کی ایک بوگی کو جزوی نقصان
کوئٹہ(این این آئی)سبی کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا،بولان میل کی ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا۔ ریلوے حکام کے مطابق سبی کے علاقے ڈنگڑا کے مقام پر نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پردھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا جواسوقت پھٹ گیا جب بولان میل ٹرین گزر رہی تھی دھماکے بولان میل کی بوگی نمبر7کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پرجبکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو سبی اسٹیشن پرپر روک دیاگیا ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے ریلوے کی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی ہیں ریلوے ٹریک کی مرمت اور کلیرنس کے بعد ٹرینوں کو اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ پولیس اور سیکورٹی فرسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔


