کوئٹہ، سریاب میں ایک شخص قتل، زیارت میں پکنک منانے والے وکلا پر فائرنگ سے 3 زخمی
کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سیشن کورٹ کے سامنے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول حلیہ سے بظاہر پاگل لگ رہا ہے۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں زیارت کے علاقے سخوبی میں پکنک منانے والے وکلاءپر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 وکلاءسمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں صاحبزادہ نثار احمد ایڈووکیٹ اور فیصل قریشی ایڈووکیٹ شامل ہیں جو شدید زخمی ہوئے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں زیارت سے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


