بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد پیر کو ہوگا
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج(پیر)کو سہ پہر تین بجے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی زیر صدارت دوبارہ شروع ہوگااجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی اورمحکمہ بی سی ڈی اے سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دیئے جائیں گے، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن شرم ہیچری فارم سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹس جبکہ پارلیمانی سیکرٹریز میر اصغر رند اور برکت علی رند سب ڈویژن تمپ اور تحصیل مند پر مشتمل ایک نئے ضلع سے متعلق قرار داد ایوان میں پےش کریں گے جبکہ پرنس فہد ہسپتال دالبندین کا مسودہ قانون مصدرہ 2025 (مسودہ قانون نمبر 34 مصدرہ 2025) ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


