کرم میں آپریشن کے دوران7دہشتگرد ہلاک، کیپٹن سمیت 6اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

ویب دیسک : فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ائی ایس پی ار) کے مطابق 29 اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم کے عمومی علاقے دوگر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں بھارتی ایجنسیوں کے زیرِ اثر گروہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ائی ایس پی ار نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مو¿ثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔مزید بتایا کہ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع میانوالی کے رہائشی اور بہادر نوجوان میڈیکل افسر 24 سالہ کیپٹن نعمان سلیم شہید ہو گئے، ائی ایس پی ار کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف طبی امداد فراہم کرنے کے فرائض انجام دے رہے تھے بلکہ دلیرانہ انداز میں دشمن کے خلاف لڑے، ان کے ساتھ پانچ جوانوں نے بھی وطن پر اپنی جان قربان کی۔ائی ایس پی ار کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں صوابی کے 39 سالہ حوالدار امجد علی، راولپنڈی کے 36 سالہ نائیک وقاص احمد، شکارپور کے 23 سالہ سپاہی اعجاز علی، جہلم کے 23 سال سپاہی محمد ولید، خیرپور کے 32 سالہ سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے باقی عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔ائی ایس پی ار نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے تیار کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ’عزمِ استحکام‘ کے وڑن کے مطابق ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں