اپنی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے جن میں اب تک وہ ناکام رہا ہے، عطاءاللہ تارڑ

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی موقوف پر قائم ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔وفاقی وزیر کی جانب سے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، برادر ممالک ترکیہ اور قطر کا مذاکرات میں ثالثی پر شکر گزار ہے اب ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے کہ وہ دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق اپنی طویل عرصے سے چلی آنے والی بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ ذمہ داریوں کو پورا کرے، جن میں اب تک وہ ناکام رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ افغان عوام سے خیر سگالی کا جذبہ رکھتا ہے اور ان کے لیے ایک پر امن مستقبل کا خواہش مند ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھ اکہ پاکستان کبھی بھی افغان طالبان حکومت کے ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا جو افغان عوام یا ہمسایہ ممالک کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہو۔عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے عوام کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں