برمش یکجہتی کمیٹی اسلام آباد کا حیات کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان
برمش یکجہتی کمیٹی اسلام آباد نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ حیات بلوچ کے ماورائے عدالت قتل اوربلوچستان میں جبری گمشدگی کے خلاف اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، انہوں نے میڈیا نمائندگان، انسانی حقوق کے کارکنان، طلباء، وکلا سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج کا حصہ بنتے ہوئے ان جیسے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ واضح رہے کہ تیرہ اگست کو تربت کے علاقے آبسر میں سکیورٹی اہلکار نے کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فزیالوجی کے طالب علم حیات بلوچ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا یا تھا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوئے تھے، طالب علم کی قتل کے بعد کراچی سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے۔
Load/Hide Comments


