بلوچستان، بارشوں سے تباہی، 9اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ ۛکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کیباعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔مختلف اضلاع کے دیہاتوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔9

اضلاع میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ہرنائی میں شدید بارش اورسیلابی ریلا آنے کے باعث ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کھوسٹ کے مقام زیارت کچ کے قریب بند ہوگئی جس کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

مچھ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مچھ کا کوئٹہ اوردیگرعلاقوں سیزمینی رابطہ مکمل منقطع جبکہ بی بی نانی پل ایک مرتبہ پھر ٹوٹ جانیاورگیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ادھر قلات،بولان،سبی، حب،مستونگ،نصیرآباد،صحبت پور،اوستہ محمد،جھل مگسی،

لسبیلہ کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ وزیراعلی جام کمال نے کہا ہے کہ حکومتی مشینری متاثرہ اضلاع میں کام کررہی ہیاورامدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے،اضلاع میں نقصانات کے ازالے کے حوالے سے سروے جاری ہے اس کے علاوہ واشک،بسیمہ ناگ میں طوفانی بارشوں کے باعث متعددکچے مکانات منہدم ہوگئے۔

خضدار میں موسلادھاربارش اورسیلابی ریلے سیایم 8 قومی شاہراہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،سبی میں شدید بارشوں کے بعد دریائے ناڑی اورتلی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں