لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن کل سے کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کریگا
کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن کل(منگل) سے کوئٹہ میں کیسزکی سماعت کرے گا،پہلے روز 12کیسز سنے جائیں گے محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمن آج سے کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریں گے پہلے روز 12افراد کے کیسز سنے جائیں گے جن میں بلوچستان کے10جبکہ خیبر پختونخوا اور سندھ کا ایک ایک کیس شامل ہے کمیشن 12ستمبر تک مجموعی طور پر 118لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا۔
Load/Hide Comments


