طالبان قیدیوں کی رہائی مثبت پیشرفت ہے، سہیل شاہین

قطر:افغانستان نے طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل دوبارہ شروع کردیا، قطرمیں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے طالبان قیدیوں کی رہائی کےعمل کو بین الافغان مذاکرات کے آغا ز کی جانب مثبت قدم قرار دیاہے۔

قطرمیں طالبان سیاسی دفترکےترجمان سہیل شاہین نےغیرملکی خبرایجنسی سےگفتگو میں کہا ہے کہ افغان حکومت نے ہمارے کچھ قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جو بین الافغان مذاکرات کی جانب مثبت قدم ہے۔طالبان پریزن کمیشن کےگروپ کے عہدیدار کے مطابق پیر سے اب تک200طالبان قیدی رہا ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان افغان اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کا کہنا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کی راہ میں آنےوالی تمام رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں، قیدیوں کےتبادلے کاعمل جلد مکمل ہوجائےگا، مذاکراتی ٹیم بین الافغان مذاکرات کیلئے دوحا جانے کیلئے مکمل تیار ہے۔واضح رہے کہ قطر میں طالبان امریکا ڈیل کےتحت افغان حکومت کو 5 ہزار، جبکہ طالبان کو ایک ہزار افغان فوجی رہا کرنے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں