حکومت دھمکا رہی ہے،احتجاج پر تشدد کیا گیا تو وزیر اعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔ ترجمان تحریک بحالی بی ایم سی
حکومت پرامن احتجاج کو دھمکا رہی ہے احتجاج پرتشدد کیا گیا یا کسی بھی قسم کا نقصان پہنچایا گیا تو زمہ داری وزیراعلیٰ پرعائد ہوگی تحریک بحالی بی ایم سی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف ایف آئی ار درج کی جاے گی چئرمین حاجی عبداللہ خان صافی وائس چیرمین ڈاکٹر الیاس بلوچ عبدالباسط شاہ میر زیب شاھوانی نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوۓکہا کہ پرامن احتجاج کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ہیں حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے احتجاجی دھرنہ ہر صورت میں دیا جائے گا پرامن احتجاج سے روکنا امریت سے بد تر صورتحال کی منظر کشی کی جارہی ہے طلباء و محنت کشوں کو احتجاج کے حق سے محروم کرنا حکومتی جبر کی انتہاہ ہے تحریک کو دھونس دھمکیوں سے ڈرانے کی کوشیش کامیاب نہیں ہوں گی ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوہی راستہ نہیں ہے
Load/Hide Comments


