ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کے والدین ڈاکٹر ظفرمر کے سامنے پھٹ پڑے
اسلام آباد,ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کے والدین کو بریفنگ دینے کامعاملہ،او پی ایف بوائز کالج میں والدین معاون خصوصی برائے صحت اور اوور سیز پاکستانی کے سامنے پھٹ پڑے۔بدھ کو والدین نے بریفنگ لینے سے انکار کرتے ہوئے شدید شور شرابہ کیا اور کہاکہ ہمیں ہر صورت اپنے بچے چاہئیں،والدین بے قابو ہوگئے اور سٹیج پر آ گئے،پولیس والدین کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی رہی اس وقع پر وزیر کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ ہم بچوں کی واپسی کا ٹائم نہیں بتا سکتے۔ والدین نے کہاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں بچے واپس نہیں لاسکتے، ہمارے دل پر کوئی مرحم تو رکھ دو۔ والدین نے کہاکہ ہمارے بچوں کو چین میں کمروں میں بند کردیا گیا ہے، چین میں ہمارے بچوں کا کوئی علاج نہیں ہورہا۔ والدین نے کہاکہ بچوں کو واپس لے آؤ بے شک یہاں الگ وارڈز میں ان کو رکھ دو، آپ ہمیں بتائیں کب بچے واپس آئیں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ہم بچوں کی واپسی کا کوئی ٹاائم نہیں بتا سکتے، کابینہ میں آپ کا معاملہ اٹھائیں گے تاہم ظفر مرزا اور زلفی بخاری والدین کی بات سنے بغیر اٹھ کر چلے گئے۔