بلوچستان ، کورونا وائرس میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ، 119 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 119کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 245ڈوپلیکیٹ کیسزکو لسٹ سے نکال دیا گیا۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں کورونا وائرس کے 895ٹیسٹ کئے گئے جمعہ کوصوبے کے 19اضلاع کوئٹہ سے 69،جعفرآباد سے10،مستونگ ،سبی ،قلات،نوشکی،خاران اورکچھی سے چار،چار،قلعہ سیف اللہ ،نصیرآباد،پنجگور،کوہلو اور زیارت سے 2،2جبکہ خضدار ،قلعہ عبداللہ ،بارکھان ،موسیٰ خیل،آواران سے ایک ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 13401ہوگئی جبکہ 21مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدمجموعی طور پر صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 12272ہوگئی جس کے بعد صوبے میں کورونا کے ایکٹومریضوں کی تعداد 984ہوگئی ہے جبکہ 265افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں