زائرین کو انکے صوبے منتقلی کا آغاز کردیا گیا

کوئٹہ: محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تفتان سے زائرین کو لے جانے کے لئے 60 بسیں پہنچ گئیں سندھ سے تعلق رکھنے والے 741 زائرین 18 بسوں کے ذریعے کانوائے کی شکل میں سخت سیکورٹی کے ساتھ روانہ کر دیا گیا جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے زائرین کو مرحلہ وار بھیجا جائے گا ذرائع کے مطابق محکمہ پی ڈی ایم اے نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کی جانب سے تحفظات کے بعد 60 بسیں زائرین کو صوبوں تک پہنچانے کے لئے پہنچا دی سندھ سے تعلق رکھنے 741 زائرین کو 18 بسوں کے ذریعے روانہ کر دیا گیا جبکہ 2 ہزار سے زائد زائرین کو مرحلہ وار تفتان سے پنجاب اور خبرپختونخوا کے لئے زائرین کو بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں