بی ایس او نے محکوم و مظلوم طبقات کی جدوجہد کی ہے، زبیربلوچ

کوئٹہ( پ ر) بی ایس او پجار کوئٹہ زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت کوئٹہ زون کے آرگنائزر ڈاکٹر طارق بلوچ بنام میرِ جمہوریت میر حاصل خان بزنجو بیادِ شہید خلیق بلوچ، شہید ظفر بلوچ،شہید منظور بلوچ منعقد ہوا۔اجلاس میں ملکی بین الاقوامی وعلاقائی سیاسی صورتحال زیر بحث رہے جنرل باڈی اجلاس سے بی ایس او پجار کے مرکزی چئیرمین زبیر بلوچ، اراکین مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی ابرار برکت بلوچ، ڈاکٹر طارق بلوچ، نعیم بلوچ، بوہیر صالح ایڈوکیٹ ،نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ملک نصیر شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او ہی طلباء کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جس نے ہر مظلوم و محکوم طبقات کے لئیے جدوجہد کی ہے بی ایس او پجار کوئٹہ زون کی تمام کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب کابینہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور تنظیم کو کوئٹہ میں مزید فعال کریگی مزید مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سائنسی دور میں شعوری بنیادوں میں طلباء کے تربیت کرکے کیڈر سازی کا عمل تیز کریں انہوں نے کہا کہ بلوچ نیشنلزم کے سیاست کو پروان چڑھانے کیلئے طلباء کو بی ایس او پجار کے پلیٹ فارم پہ متحد اور یکجاہ کرکے بلوچ نیشنلزم کے سیاست فروغ دینا اپنے زمہ داری سمجھتے ہیں ۔
انہوں نے میر جمہوریت حاصل خان بزنجو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔
میر صاحب تمام مظلوم اور محکوم اقوام کی آواز تھی انہوں نے پوری زندگی سیاسی اصولوں پہ کمپرومائز نہیں کیا میر صاحب پسے ہوئے طبقات کے موثر آواز تھے ۔
آخر میں الیکشن کمیٹی تشکیل ترتیب دیا گیا جس کے مطابق ڈاکٹر طارق بلوچ چیئرمین ابرار برکت اور بویئرصالح رکن تھیں ۔ دوستوں کے رواداری سے زونل کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوا جس کے مطابق صدر عمیر بلوچ
سینئر نائب صدر وسیم بلوچ جونیئر نائب صدر فاروق بلوچ جنرل سیکرٹری صبور بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری عمران شاہ جونیئر جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ پریس سیکرٹ اعجاز بلوچ منتخب ہوئے ۔
آخر میں بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں