ڈیرہ اللہ یار، کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی
ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں ایک بار پھر کورونا وائرس پھیلنے لگا یوم عاشور پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکار اور پولیس کی آسامیوں پر امیدواروں سمیت 46 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے محکمہ صحت نے تصدیق کردی اسکولز کھلنے کے بعد طلبہ و طالبات کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں یوم عاشور پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکار اور پولیس کی خالی آسامیوں پر امیدواروں سمیت 46 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جسکے باعث مختصر وقت کے بعد شہر میں ایک بار پھر کورونا وائرس پھیلنے لگا ہے محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یوم عاشور پر سیکیورٹی فرائض انجام دینے والے 20 پولیس اہلکاروں اور پولیس سمیت محکمہ صحت میں خالی آسامیوں پر کاغذات جمع کروانے والے امیدواروں کے کورونا وائرس کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جن میں سے پولیس اہلکاروں سمیت 46 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے جنہیں فوری طور پر گھروں اور آئسولیشن وارڈ میں آئسولیٹ کروادیا گیا ہے ناظم صحت جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس مکمل طور ختم نہ ہوسکا ہے موسم بدل کر سرد ہونے سے کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہے سماجی فاصلہ بھی نہیں رکھا جارہا میل جول اور رش کے باعث وائرس پھیل رہا ہے دریں اثناء ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے مرحلہ وار اسکولز کھولنے سے طلبہ و طالبات کو بھی خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور والدین میں بچوں کے صحت کے متعلق پریشانی بڑھنے لگی ہے۔


