جھل مگسی میں تلور کے شکار کیخلاف عدالت میں درخواست دائر
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں تلور کے شکار کے خلاف پٹیشن، بلوچستان ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ گزشتہ روز ضلع جھل مگسی کے سالار مگسی نے جمیل آغا ایڈووکیٹ اور آصف ریکی ایڈووکیٹ کے توسط سے جھل مگسی میں تلور کے شکار کے خلاف پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جھل مگسی میں عرب شیوخ کیلئے تلور کا شکار کرنے کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں مختلف مقامات پر لوگوں سے زرعی زمینیں خالی کروا کر کیمپ لگائے جا رہے ہیں حالانکہ ہر قسم کے شکار پر پابندی عائد کی گئی ہے رٹ میں کہا گیا کہ شکار کیلئے عرب شیوخ کو لائسنس جاری نہ کئے جائیں جس پر بلوچستان ہائیکورٹ نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔
Load/Hide Comments


