چین فتح مند ہورہا ہے

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس چین کے مقابلے میں دنیا کے دیگر ملکوں میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک چین میں 3213اٹلی میں 1809ایران میں اسپین میں 297ہلاکتیں ہوچکی ہیں چین میں صورتحال پرقابوپایا جارہا ہے۔اور حالات میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے لیکن دنیا کے بقیہ ملکوں میں سے وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور غیر معمولی خوف وہراس کی کیفیت دیکھی جارہی ہے متحدہ عرب اماارات اور ترکی میں باجماعت نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے عراق میں نماز جمعہ پر پابندی لگادی گئی ہے۔مصر میں جمہ کے خطبہ اور نماز15منٹ تک محدود کردی گئی۔جرمنی نے اپنی سرحد یں بند کردی ہیں نیوجرسی میں کرفیو نافذ کردیئے گئے ہیں۔سرکاری سکولز 20اپریل تک بند رہیں گے پاکستان میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد239ہوگئی ہے یہاں سکولز،شادی ہالز وغیرہ بند کردیئے گئے ہیں۔تاہم صدر پاکستان عارف علوی چین کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اس بات کو سراہا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے تجربات سے سیکھیں گے اس میں شبہ نہیں کہ چین مشکل وقت سے گزررہا ہے اور مغرب خاص طور سے امریکی ذرائع ا بلاغ نے اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کے خلاف شرمناک پروپیگنڈہ مہم چلائی اور ایک خاص صورتحال پیدا کرکے وہ چین سے اس کے دوستوں کو الگ کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ایسے وقت میں صدر پاکستان کی جانب سے چین کے دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔اور آج پاکستان پر لازم ہے کہ وہ چین کے خلاف بین الاقوامی سازشوں کا کسی طور پر حصہ نہ بنے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ چین کے مسلسل معاشی ترقی سے زچ ہو کر امریکہ نے چین کے خلاف حیاتیاتی جنگ کا آغاز کیا۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کے صرف تین ممالک اس وائرس سے باہر نظر آرہے ہیں۔اسرائیل،برطانیہ اور امریکہ چین کے خلاف اتحاد قائم کر کے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن انہیں یقینا اس بات کی پریشانی ہے کہ چین نے اس بڑے حملے کو بھی پسپا کر دیا ہے اور یقینا وہ جلد اس سے ہونے والے نقصانات پر بھی قابوپالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں