جنرل اسمبلی میں اردگان کی صیہونی مظالم پر کڑی تنقید، اسرائیلی مندوب واک آؤٹ کر گئے
نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر رجب طیب اردگان نے جب فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور تشدد پر سخت الطاظ میں تنقید کی تو اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلات ایردن احتجاجاً کمرہ اجلاس سے واک آئوٹ کر گئے۔اردگان نے اسرائیلی عزائم کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کہا کہ ترکی فلسطینی عوام کی رضا مندی نہ ہونے والے کسی بھی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا۔
Load/Hide Comments


