حکومت گلگت بلتستان کے الیکشن میں پری پول دھاندلی کرنا چاہتی ہے،احسن اقبال

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کیخلاف نیب گردی کی نئی لہر برپا کر دی گئی، حکومت گلگت بلتستان کے الیکشن میں پری پول دھاندلی کرنا چاہتی ہے، حکومت من پسند افراد کو لانے کیلئے اپوزیشن کے ہاتھ پاوں باندھنا چاہتی ہے۔ پاکستان مسلم لگ نون کے رہنما احسن اقبال نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا 4 سال میں (ن)لیگ نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنایا، سی پیک منصوبوں کے ذریعے پاکستانی تاریخ میں ریکارڈ بنایا،(ن)لیگ کے دور میں معاشی ترقی 6 فیصد تک پہنچ گئی تھی، آج ہم جنوبی ایشیا کی کمزور ترین معیشت بن گئے ہیں، پاکستان کو آج سنگین خطرات کا سامنا ہے، اب معاشی ترقی منفی ہوگئی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا بد گمانی پھیلانے والے شر انگیزی سے کام لے رہے ہیں، وزرا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، وزرا اپنے بیانات سے بحران کو جنم دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کو آ رٹی ایس سسٹم کے ذریعے کامیاب کرایا گیا، اپوزیشن کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا، جادو منتر سے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں