دسویں این ایف سی کی تشکیل نو کے 2 ماہ گزرنے کے بعد مذاکرات شروع نہ ہونے پر صوبوں کا تحفظات کااظہار

پشاور :دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نو کے 2 ماہ گزرنے کے بعد مذاکرات شروع نہ ہونے کی وجہ سے صوبوں نے اپنے تحفظات کااظہار کردیا ہے۔ قومی مالیاتی ایوارڈ کمیشن ایوارڈ کے لئے اجلاس نہ ہونے کے باعث دسویں مالیاتی کمیشن بھی تاحال تشکیل نہیں ہوا ہے جس کے بعد صوبوں کو ان کی ادائیگی نویں مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت دی جا رہی ہے خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں تحریک انصاف کے حکومتیں ہونے کے باوجود تینوں صوبائی حکومتوں نے مشترکہ حکمت عملی نہیں بنائی ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس میں 12مئی کو دسویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تشکیل کالعدم قرار دیتے ہو ئے کمیشن کے چیئر مین شپ مشیر خزانہ کے بجائے وفاقی وزیر خزانے کے سپرد کرنے سمیت ٹرم آف ریفرنس تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ جس کی روشنی میں رواں سال کے اکیس جولائی کو از سر نو دسویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تشکیل دی گئی ہے بعض معاملات پر صوبائی حکومت نے بھی اپنے تحفظات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا تھا۔ #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں