ٹرمپ کے سابق کیمپین مینیجر کی خودکشی کی کوشش
واشنگٹن:ٹرمپ کے سابق کیمپین مینیجر کو خودکشی کی کوشش پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے سابق کیمپین مینیجر بریڈ پارسکل نے فلوریڈا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی کوشش کی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ انہیں پارسکل کی اہلیہ کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ ان کے شوہر گھر میں موجود ہیں اور ان کے پاس اسلحہ ہے، وہ خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں جس پر پولیس کی ٹیم مختصر وقت میں پہنچی اور ان سے بات چیت کی جس پر پارسکل نے پولیس کے آگے سرینڈر کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچ کر بریڈ سے رابطہ کیا گیا اور کچھ دیر بات چیت کے بعد انہیں گھر سے بحفاظت نکال لیا گیا۔پولیس کے مطابق بریڈ پارسکل کو کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم انہیں نگہداتشت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بریڈ پارسکل امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مینیجر تھے انہیں اوکلاہاما کی ریلی کے بعد اس سینئر پوزیشن سے ہٹادیا گیا تھا جس کے بعد سے انہوں نے دفتر آنا بھی چھوڑ دیا تھا اور دفتر سے اپنا ضروری سامان بھی ساتھ لے گئے تھے۔