نوشہرہ میں مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

نوشہرہ: اکبر پورہ کے کیمپ کورونہ میں پرانے مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق وقوعہ مقامی لوگوں کو دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کو کباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا۔،وقوعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔متاثرہ جگہ کو شواہد اکھٹا کرنے کیلئے محفوظ کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین بھی پولیس افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات واقعات کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہوگا کہ مارٹر گولہ پھٹنے کے اصل محرکات کیا تھے۔

حادثے میں ہدایت اللہ ولد روح الامین،مکرم ،فرید اللہ پسران زیور شاہ ساکنان زخی میانہ ،حضرت اللہ ولد سردار اور شفقت ولد کرامت ساکن کیمپ کورونہ جاں بحق جبکہ، قیصر ولد فرحان ساکن زخی میانہ زخمی ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں