ایران، ایک گھنٹے میں 5افراد متاثر،ہر 10منٹ میں ایک شخص کی موت،ترجمان وزارت صحت

تہران:ایران میں وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے کہا ہے کہ "ایران میں ہر 10 منٹ میں ایک شخص کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہو رہا ہے۔ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں جہانپور نے کہا ہے کہ” ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہر 10 منٹ میں ایک شخص ہلاک ہو رہا ہے اور ایک گھنٹے میں تقریبا 5 افراد کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے ایرانی شہریوں کو بہار کے تہوار ‘نوروز’ کی تعطیلات کے دوران سفر سے پرہیز کرنے اور ایک دوسرے سے ملنے ملانے سے بچنے کی تنبیہ کی ہے۔دوسری طرف دارالحکومت تہران کے شہدائے پاکدشت ہسپتال کی ڈاکٹر شیریں روحانی راد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے آغازسے لے کر اب تک 10 ڈاکٹر اور 4 نرسیں ہلاک ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے تیزی سے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ دیگر ممالک میں بھی پھیلنا شروع کر دیا۔ ایران کے شہر قم میں 19 فروری کو پہلا کورونا مریض سامنے آیا اور اس کے بعد وائرس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیاایران وزارت صحت کے مطابق کل سے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 1135 تک اور مریضوں کی تعداد 17 ہزار 361 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں