خضدار، انجئینئرنگ یونیورسٹی کی طالبات کا ہاسٹل کی سہولت کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی دھرنا

خضدار؛بلوچستان یونیورسٹی آف انجئینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کی طالبات کا ہاسٹل کی عدم فراہمی کے خلاف یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کے سامنے تھپتی دھوپ میں احتجاجی دھرنا۔ احتجاجی دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی کا سلسلا جاری ہے اور ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ بلکہ طالبات کو انتقامی کاروائیوں کی دھمکیاں دی جا رہی ہے۔
ہاسٹل بلڈنگ گزشتہ ایک سال کے عرصے سے تیار لیکن جامعہ انتظامیہ گورنر کے ہاتھوں افتتاح نہ ہونے کو جواز بنا کر طالبات کو ہوسٹل کی بنیادی سہولت سے محروم رکھ رہی ہے۔متعلقہ حکام صورتحال کا فوری نوٹس لیں تاکہ طالبات اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں