تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرساٸیکل سوار زخمی، ہسپتال منتقل

خضدار (نماٸندہ خصوصی) وڈھ دراکھالہ کے مقام پر ٹوڈی کی ٹکر سے موٹرساٸیکل سوار شدید زخمی۔ کراچی منتقل تفصیلات کے مطابق کوٸٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دراکھالہ کے مقام پر تیزرفتار نے کار گاڈی نے مخالف سمت سے آنے والی موٹرساٸیکل کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں بی این پی مینگل وڈھ کے جنرل سیکریٹری مجاہد عمرانی کا بھانجا محمدیادل ولدنعمت عمرانی شدید زخمی ہوا جنہیں ابتداٸی طبعی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کیاگیا جبکہ ٹوڈی کارڈراٸیور محمدامین ولد ولی محمد سکنہ چمن کو لیویز نے گرفتار کرکے گاڈی تحویل میں لے لی

اپنا تبصرہ بھیجیں