مستونگ کے عوام انسداد منشیات ریلی میں بھرپور شرکت کریں، نذیر بلوچ
کوئٹہ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے کل 4 اکتوبر کو مستونگ میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم ریلی نکالی جائے گی مستونگ کے باشعور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہے انہوں نے کہا ہے منشیات کے ناسور کو بلوچستان میں ایک منظم سازش کے زریعے پھیلایا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو زہنی و جسمانی طور پر اپاہنج کرکے مستقبل سے غافل کیا جاسکے منشیات کلچر تعلیمی اداروں میں سفارش و نقل کی ناسور و دیگر سماج دشمن برائیوں کے خلاف بلوچستان کے تمام مکاتب فکر کو متحد ہوکر اکٹھا ہونا ہوگا سماج دشمن سرگرمیوں کو مثبت تعلیمی سیاسی و ادبی سرگرمیوں سے ختم کیا جاسکتا یے بی ایس او کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کہ بلوچستان میں کتاب کلچر کو فروغ دے کر منفی سماج دشمن سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے بی ایس او کی منظم سرکلنگ و قومی جدوجہد میں نوجوانوں کی شراکت داری ہی قوم کو قوت و طاقت فراہم کرے گی ۔ جب تک نوجوان کتاب و قلم کے زریعے مثبت سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنے گی منفی سازشوں کے تسلسل کو ختم کرنا ناممکن ہے سماج دشمن عناصر کو صرف بلوچ دشمنی کے بنیاد پر کھلی چھوٹ دی گئی ہے تاکہ حقیقی سیاسی عمل کو کمزور کی جاسکے بی ایس او کے کارکن علم اور شعور کے بنیاد پر منفی سازشوں کا مقابلہ کرینگے ۔


