پی ڈی ایم جلسہ کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کمیٹی کا اجلاس

کوئٹہ؛پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم بلوچستان)سوشل میڈیا کمیٹی کا اجلاس نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار بلوچ سمیت اپوزیشن جماعتوں کے سوشل میڈیا زمہ داران شریک ہوئے اجلاس کے اراکین نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں سوشل میڈیا تیز ترین زریعہ ہے پیغام کی تشہیر و اجاگر کرنے کا اس لیے پی ڈی ایم سوشل میڈیا ٹیم کی بھاری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ 11 اکتوبر کے جلسہ عام کو کامیاب کرنے میں سوشل میڈیا کو متحرک انداز سے ا ستعمال کریں۔روزانہ کی بنیاد پر پی ڈی ایم کے تیاریوں کو سوشل میڈیا میں لانے کیساتھ موبائلز یشن کا عمل کیا جائے گاپی ڈی ایم کے جلسہ عام کو کامیاب کرنے کیلئے سوشل میڈیا ٹیم اپنے پارٹی کی بھی سوشل میڈیا کو بروئے کار لائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں