کورونا، مودی کا 22 مارچ کو جنتا کرفیو کا اعلان

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے لوگوں سے کہا کہ وہ اتوار  22 مارچ کو جنتا (عوامی) کرفیو کا اہتمام کا کریں۔انہوں نے کہا کہ ’22 مارچ کی صبح سات بجے سے رات نو بجے تک ملک بھر کے تمام شہریوں کو ‘جنتا کرفیو’ کی پیروی کرنا ہو گی۔’اگر ممکن ہو تو ہر دن کم از کم 10 افراد کو فون کر کے انہیں ‘جنتا کرفیو’ کے ساتھ ساتھ اس وبا سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کریں۔’خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 22 مارچ کو شام پانچ  بجے عوام اپنے گھروں کی بالکونیوں اور چھتوں پر آئیں اور پانچ منٹ تک اس بیماری سے لڑنے والوں کی خدمات کے لیے ان سے تشکر کا اظہار کریں۔بھارت میں کرونا وائرس سے کم سے کم 180 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے چار افراد ہلاک ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں