امریکا کا پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کیلئے دس لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان
واشنگٹن:امریکا نے پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طور پر دس لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیاامریکی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے ٹویٹ کی کہ کرونا کے خلاف جنگ میں پاک امریکا اشتراک جاری ہے، امریکا پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کیلئے ابتدائی طور پر 10 لاکھ ڈالر امداد دے گا۔پاکستان کو امداد یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت دی جائے گی، ایلس ویلز کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے میں دیرینہ شراکت دار ہیں۔
Load/Hide Comments