بیروت‘ فیول ٹینک میں زوردار دھماکے اور آتشزدگی سے 4 افراد ہلاک

بیروت(انتخاب نیوز) لبنان میں رہائشی عمارت کے اندر ایک فیول ٹینک میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اْٹھی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے میں کئی فلیٹس میں نصب جنریٹرز کی سپلائی کے لیے بنائے گئے فیول ٹینک میں اچانک دھماکا ہوگیا۔دھماکے کے بعد فیول ٹینک میں خوفناک آگ بھڑک اْٹھی اور بھگدڑ مچ گئی، آگ کے بلند شعلوں کے باعث کئی خاندان گھر میں محصور ہوگئے جنہیں ریسکیو ادارے کے رضاکاروں نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔s-34؎

اپنا تبصرہ بھیجیں