ملک بھرمیں کورنا وائرس کے کیسز519 ہوگئی

سکھر: تفتان میں موجود زائرین میں سے مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس میں مبتلا زائرین کی تعداد 166 ہوگئی اور کراچی میں مجموعی طور پر 101کیسز ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 519 ہوگئی ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق تفتان میں موجود زائرین میں سے مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس میں مبتلا زائرین کی تعداد 166 ہوگئی اور کراچی میں مجموعی طور پر 101کیسز ہیں سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 267 ہوگئی ہے جن میں سے تین مریض صحت یاب ہوئے جب کہ 264 کا علاج جاری ہے۔گزشتہ روز ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے 287 نمونوں کے نتائج آگئے ہیں جن میں سے صرف 15 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 16کیسز سامنے آنیکے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی ہے جب کہ جہلم میں بھی کورونا کیس سامنے آگیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 96 ہوچکی ہے، ان میں سے 71 زائرین ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ اسپتالوں میں 528 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 409 ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 23 مشتبہ افراد کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔دوسری جا نب بلوچستان میں کورونا وائرس کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مصدقہ کیسز کی تعداد 92ہوگئی جب کہ 371 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنی باقی ہے۔محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ میں منتقل کیے گئے مزید 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 92 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے کوئٹہ کے سول اسپتا ل میں 23 افراد کی گنجائش کے ساتھ قرنطینہ سہولت قائم کردی گئی ہے جب کہ اس وقت کوئٹہ کے پی سی ایس آئی آر قرنطینہ مرکز میں مریضوں کی تعداد 532 اور تفتان میں 427 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں