کوئٹہ کے مختلف کالجز سرکاری ونجی سکولز میں آئیسولیشن سینٹرز بنادئیے گئے

کوئٹہ:کوئٹہ کے مختلف کالجز اور سرکاری ونجی سکولز میں قرنطینہ اور آئیسولیشن سینٹرز بنادئیے گئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کوئٹہ شہر کے مختلف سرکاری ونجی کالجز اور سکولز کو قرنطینہ سینٹرز اور آئیسولیشن وارڈز میں تبدیل کردئیے جن میں بے نظیر سکول ہزارہ ٹاؤن 50بستروں پرمشتمل قرنطینہ سینٹر،پولی ٹیکنیک گرلز کالج سریاب روڈ30بیڈز،پولی ٹیکنیک بوائز کالج سریاب روڈ35بیڈز، تعمیر نو کالج ایسٹرن بائی پاس35بیڈز،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کچلاک 15بیڈز،آر ایچ سی باروزئی 5، گورنمنٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن 15بیڈز،گورنمنٹ بوائز سکول پشتون آباد 10،گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ کینٹ 25بیڈز پرمشتمل قرنطینہ سینٹرز بنائے گئے ہیں اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع سکولز وکالجز جس میں گورنمنٹ گرلز کالج مری آباد40بیڈز،تعمیر نو کالج ویسٹرن بائی پاس 35،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پشتون آباد10بیڈز،گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ 25،گورنمنٹ گرلز کالج کواری روڈمیں 20بیڈز پر مشتمل آئیسولیشن وارڈز بنائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں