پی ڈی ایم کا جلسہ، کل موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان

کوئٹہ: کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے موقع پر آج موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی سے بچنے کے لئے موبائل فون سروسز معطل کی جاسکتی ہے اس حوالے سے اگر موبائل فون سروس معطل کی گئی تو اس کا دورانیہ صبح 8 سے رات 9 بجے تک رکھا جائے گا ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس کی معطلی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی بناء پر کیا گیا ہے واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے جلسہ کے موقع پر محکمہ داخلہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں