کرونا وائرس، کل سے ایران سے متصل ضلع واشک کو لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ

ماشکیل:ڈپٹی کمشنر واشک نثار آحمد بلوچ نے کورونا وائرس سے بچاو کے احتیاطی تدابیر اور پھیلاؤ سے روکنے کے لیے واشک کے داخلی راستوں سورچاء لڈی سولدان میں چیک پوسٹ قائم کر دیے اور باقاعدہ چیک پوسٹوں کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ پنجگور یا کسی بھی اضلاع سے کوئی شخص واشک میں داخل ہوا تو انھیں فوری طور کورونا سینٹر واشک میں لاکر چیک اپ کی جائیگی ڈپٹی کمشنر واشک نثار آحمد بلوچ نے کہا کہ کل سے واشک میں آنے اور جانے پر پابندی ہوگی اور تمام راستوں کو مکمل سیل کیا جائیگا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واشک کے عوام گھروں سے غیر ضروری نہ نکلیں اور ماہرین کے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل در آمد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں