مریم نوازکا تقریب سے خطاب کرنے سے انکار جنرل قادر بلوچ کی ناراضگی کا سبب بنا

کوئٹہ:پا کستان مسلم لیگ (ن) کی مر کزی قیادت اور بلو چستان کے صو با ئی صدرجنرل (ر) عبدالقادر بلو چ و دیگر کے درمیان نا راضگی کی ایک اور وجہ سامنے آ گئی،مریم نواز نے پروگرام میں سینکڑوں کی بجا ئے درجنوں خواتین کی مو جو دگی پر سخت نا پسندیدگی کا اظہار کر تے ہو ئے پروگرام سے خطاب سے انکار کیا بلکہ ان کا اس مسئلے پر پا رٹی کے صو با ئی صدر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کے ساتھ تند و تیز جملوں کا تبا دلہ بھی ہوا۔ پا کستان مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کے مطابق مریم نواز کے پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لئے کو ئٹہ آمد کے بعد صو با ئی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلو چ و دیگر نے انہیں ایک پروگرام میں شرکت کے لئے کہا اور بتا یا کہ پروگرا م میں سینکڑوں خواتین ورکرز شرکت کررہی ہیں اس لئے مریم نواز ان کے ساتھ وہاں شریک ہو کر خطاب کرے جس پر مریم نواز نے پروگرام میں شرکت کی حا می بھری لیکن جب وہ پروگرا م میں شرکت کے لئے پہنچی تو وہاں خواتین کی تعداد سینکڑوں کی بجا ئے درجنوں پا ئی اس پر مریم نواز نے سخت نا پسندیدگی کا اظہار کیا اور تقریب سے خطاب کر نے سے انکار کیا اس دوران ان کا پروگرا م میں خواتین کی کم تعداد پر پا کستان مسلم لیگ (ن) کے صو با ئی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے ساتھ تند و تیز جملوں کا بھی تبا دلہ ہوا۔واضح رہے اس سے قبل جنرل (ر) عبدالقادر بلو چ کے صو با ئی صدارت اور مسلم لیگ چھوڑنے کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی بلکہ گزشتہ روز ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ اجلاس کے موقع پر جنرل (ر) عبدالقادر بلو چ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پا رٹی کو زبا نی طور پر استعفیٰ دیا ہے تحریری طور پر نہیں البتہ ان کا (ن) لیگ میں جا نے کا اب کو ئی پروگرا م نہیں، اس کے علا وہ مر کزی قیادت اور صو با ئی صدر و دیگر میں نا راضگی کے اس سے قبل بھی کئی پہلوؤں سامنے آئے بعض نے اسے سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثنا ء اللہ زہری کی اختر مینگل کی مو جو دگی میں پی ڈی ایم جلسے میں شرکت تو بعض نے صو با ئی صدر و دیگر کی میاں محمد نواز شریف کے بیا نیہ سے اختلاف قرار دیا مگر گزشتہ روز اس نا راضگی کا ایک اور پہلو بھی سامنے آیا جو پروگرام میں خواتین کی کم تعداد پر نا راضگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں