لیبیا، مسلح گروہ نے پائلٹ اغوا کرلیا

طرابلس:لیبیا میں جنگ بندی کے باوجود قومی وفاق حکومت کی وفادار ملیشیاؤں کی طرف سے مخالفین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ روز قومی وفاق حکومت کی وفادار ملیشیا النواصی نے بنغازی سے آنے والے ایک ہوائی جہاز کے پائلٹ کو معیتیقہ ہوائی اڈے پر جہاز کے اترتے ہی اغوا کر لیا۔دوسری طرف مبصرین نے پائلٹ کے اغوا کی واردات کو قومی وفاق حکومت کی ملیشیاؤں کی طرابلس کے انتظامی اور سیکیورٹی امور میں مداخلت کی مذموم کوشش قرار دیا۔قومی وفاق حکومت کی وزارت داخلہ نے پائلٹ کے اغوا کی واردات سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ بنغازی کے بنینا ہوائی اڈے سے معتیقہ ہوائی اڈے پر آنے والے پائلٹ اور سمیت دو افراد کے اغوا کی واردات کا حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں۔بیان میں پائلٹ کے اغوا کو غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پائلٹ کے اغوا کے واقعے سے لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان جاری محاذ آرائی روکنے اور مذاکرات کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں