چین میں کرونا وائرس سے مزید 118افراد ہلاک، 889نئے مریضوں کی تصدیق
چین میں نوول کرونا وائرس کے باعث مزید 118افراد ہلاک اور 889نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 2236جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 75ہزار465 ہوگئی جن میں سے 11ہزار 633 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔چین میں نوول کرونا وائرس کے 889نئے کیسز اور 118اموات کی تصدیق ہوئی ہے،چینی صحت حکام نے جمعہ کے روز کہا کہ 31صوبائی سطح کے علاقوں اور سنکیانگ کے پیدوار اورتعمیراتی کورپس سے جمعرات تک ان نئے مصدقہ کیسز اور نئی اموات کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔قومی صحت کمیشن کے مطابق مرنے والوں میں سے115کا تعلق صوبہ ہوبے سے ہے جبکہ ایک ایک کا تعلق بالترتیب ژے جیانگ،چھونگ چھنگ اور یون نان صوبوں سے ہے۔کمیشن نے کہا کہ جمعرات کے روز 1ہزار614 نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے جمعرات ہی کے روز 2ہزار109 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمارمریضوں کی تعداد 213 کم ہو کر11ہزار 633 رہ گئی ہے۔چینی مین لینڈ پر جمعرات کے آخر تک تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 75ہزار465جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2ہزار 236 ہوگئی ہے۔کمیشن نے مزید کہا ہے کہ تاحال 5 ہزار 206افرادکے وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔مجموعی طور پر 18ہزار264 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔کمیشن نے کہا ہے کہ 6 لاکھ 6 ہزار 37 قریبی رابطوں کا پتہ چلاہے جن میں سے 28 ہزار 804 افراد کو جمعرات کے روز طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 1 لاکھ 20 ہزار 302 افراد تاحال طبی زیرنگرانی رکھے گئے ہیں۔جمعرات کے اختتام تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے سے2ہلا کت سمیت 68مصدقہ کیسز کی اطلاع ملی ہے جبکہ مکا خصوصی انتظامی علاقے سے10مصدقہ کیسز اور تائیوان س1 ہلاکت سمیت 24 کیسز کی رپورٹ موصول ہوئی۔ہانگ کانگ میں 5،مکا میں 6 اور تائیوان میں 2 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا۔