کچھی کے عوام کو سبزباغ دکھاکر ووٹ حاصل کرنے کا وقت گزر گیا،میر عاصم گیلو

بولان:کچھی کے عوام کو سبزباغ دکھاکر ووٹ حاصل کرنے کا وقت گزر گیا اب عوام باشعور ہوکر اچھے برے کی تمیز کرسکتے ہیں تبدیلی سے عوام تنگ آچکے ہیں ماضی کی طرح عوام کی خدمت نصب العین سمجھ کر رہے ہیں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ جتنے ترقیاتی کام میرے دور حکومت میں ہوئے انکی مثال نہیں ملتی عوام خود فرق محسوس کر سکتے ہیں زمینی حقائق سب کے سامنے عیاں ہیں ان خیالات کا اظہاربلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے صوبائی نائب صدرسابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے تنظیمی دورے کے موقع پر ڈھاڈر میں قیام کے دوران قبائلی عمائدین علاقہ معتبرین،زعماء سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں کیا اس موقع پر سردار بہاول خان کلوئی،میر تاج محمد رئیسانی،ملک نصر اللہ بنگلزئی،عبد الکریم بنگلزئی،منظور احمد بنگلزئی،وحید بنگلزئی،سید سلطان شاہ دوپاسی،وڈیرہ عبد السلام کھوسہ،میر حاجی ملوک خان بنگلزئی،میر سیفل جتوئی،ٹھیکیدار انور بھٹو،ذوالفقار رائجہ،رئیس نوروز ایری،حاجی رفیق کرد،محمد خان کرد اور دیگر موجود تھے میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد اپنے ووٹرز اور انکے مسائل جوکہ میرے ترجیحات میں شامل ہیں کو حل کرنے کرنے سمیت تنظیمی امور اور پارٹی میں ضلع میں اہم شخصیات کی شمولیت واضح پیغام ہے کہ کچھی کے عوام حقیقی نمائندوں کو اب خدمت کا موقع دیناچاہتے ہیں مچھ،بھاگ،ڈھاڈر سمیت بالاناڑی اور دیگر ضلع کے علاقوں سے عوام جوق در جوق بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں یہاں سے کلین سویپ کرینگے ہماری سیاست کا محور عوام ہیں ان کے درمیان رہ کر مسائل کو حل کرنے کی روز اول سے مخلصانہ کوششیں کی ہے جوکہ باور ثابت ہوئی ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کی تمام امیدیں اب باپ پارٹی پر ہیں کیونکہ جام کمال خان عالیانی صوبے میں عوام کی مسائل اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں جنگی اقدامات اٹھارہے جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں