آن لائن ای کلاسز کا اجرا کیا جائے،نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک خطرناک وبا ہے۔اور اس کے روک تھام کے لیے ہرممکن اقدام کرنے چاہیے۔حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کی بندش بھی اسی سلسلے کی کھڑی ہے۔بلکہ مزید ایسے سخت اقدامات کرنا ہونگے۔لیکن بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے بھی پالیسی ہو۔جہاں جہاں ممکن ہو وہاں آن لائن ای کلاسز کا اجرا کیا جائے۔دوسری طرف والدین کو سکول فیس اور سکول مالکان کو بلڈنگ کرایہ۔گیس بجلی کی صورتوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت عوام کی مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کرے۔مزودر طبقہ اور دیگر کم آمدنی والے طبقے کی معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے ریلیف پیکج جاری کریں۔تاکہ عوام کو دو وقت کی روٹی مل سکے۔کیونکہ اس کا واحد حل مکمل لاک ڈوان ہے۔اس لیے جب تک حکومت اور عوام مشترکہ طور پر کورونا وائرس کی روک تھام کرنے لیے کردار ادا نہیں کرینگے تب تک اس کا روکنا ناممکن ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش موجودہ صورتحال میں انتہائی ضروری ہے۔لیکن تعلیم کے حصول کو جاری رکھنے کے لیے ای کلاسز کا اجرا کیا جائے۔کورونا وائرس نے معاشی مشکلات میں اضافہ کیا ہیں۔اس لیے بچوں کی فیسوں کی ادائیگی بھی آسان نہیں۔دوسری طرف سکول مالکان بھی ایسے ہی مشکل میں گرے ہوئے ہیں۔بلڈنگ کرایہ۔بجلی گیس اور دیگر اخراجات میں تعاون کرنے لیے بھی حکومت پالیسی ترتیب دے۔تاکہ ہر طبقہ فکر کے لوگ ریلیف حاصل کرسکیں۔