جرمنی میں لاک ڈاؤن مزید سخت اور اس کی مدت میں توسیع

برلن :جرمنی میں موجودہ جزوی لاک ڈاؤن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ریستوراں، تھیٹر اور تفریحی مقامات کی بندش کو مزید برقرار رکھنے کا اعلان چانسلر انگیلا میرکل نے وفاقی ریاستوں کے وزرائے اعظم سے مشاورت کے بعد کیا۔ اب اس بندش کے تحت کیے جانے والے اقدامات 20 دسمبر تک لاگو ہوں گے۔ اس کے علاوہ، سماجی رابطے کی پابندیاں ایک بار پھر سخت کردی گئیں۔ نجی اجتماعات دو گھرانوں سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ پانچ افراد تک محدود ہوں گے جبکہ 23 دسمبر اور یکم جنوری کے درمیان نجی اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ دس افراد کو اکٹھا ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ کورونا بحران سے نکلنے کے لیے میرکل نے کہا ہے کہ، ”اس وقت ایک اور بھرپور کوشش کی ضرورت ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں