ایران کے میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے پر چین اور روس کی کمپنیوں پر معاشی پابندیاں عائد

واشنگٹن(انتخاب نیوز)امریکہ نے ایران کے میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے پر چین اور روس کی کمپنیوں پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے جمعے کو جاری کردہ بیان میں چار کمپنیوں پر ایران کے میزائل پروگرام کے لیے حساس معلومات اور ٹیکنالوجی منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں پر امریکی حکومت کی امداد اور برآمدات پر دو سالوں کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں چین کی جن دو کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں چینگدو بیسٹ نیو میٹیریلز اور زیبو ایلیم شامل ہیں جب کہ روس کی دو کمپنیوں نی لکو گروپ اور جوائنٹ اسٹاک کمپنی ایلکون پر پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایران کی میزائل بنانے کی کوششوں کے خلاف اقدامات جاری رکھیں گے اور امریکہ ایران کو مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف معاشی پابندیاں نافذ کرنے کا اختیار استعمال کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں