شمالی عراق کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

عراقی حکام کے مطابق شمالی عراق کے علاقے ’السینیہ‘ آئل ریفائنری پر میزائل حملے سے آگ بھڑک اٹھی ہے، اور آئل ریفائنری کو معمولی نقصان ہوا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ یہ میزائل حملہ شمالی صوبے صلاح الدین میں قائم ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری ’بیجی‘ کے قریب ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں