ایرانی سائنسدان کے قتل کے بعد حسن نصراللہ اپنی پناہ گاہ میں بند

بیروت :گذشتہ جمعہ کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے چوٹی کے سائنسدان محسن فخری زادہ کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کے بعد ایران نواز لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو بھی اپنی جان کے لالے پڑ گئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ امریکی اور اسرائیلی حملے کے پیش نظر انہوں نے خود کو اپنی پناہ گاہ میں قید کر دیا ہے۔اسرائیلی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سائنسدان کے قتل کے بعد حزب اللہ نے بھی سیکیورٹی الرٹ کردی ہے اور تنظیم کا سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ اپنی بم پروف پناہ گاہ سے باہر نہیں آ رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں