بلوچستان کے عوام کے دو ماہ کے گیس و بجلی کے بل معاف کیے جائیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہونے والے غریب خاندان کیلئے حکومتی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے یوٹیلٹی بلزقسطوں میں کرنے کے بجائے بلوچستان کے عوام کے دوماہ کے گیس بجلی بل معاف اور اس دوران گیس بجلی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔دیہاری والوں سمیت غریبوں کو ایک ماہ کا راشن دس ہزار مفت دیاجائے۔حکومتی امداد دیانت سے حقیقی غربیوں تک پہنچائی جائے۔صرف حکومت نہیں فلاحی سیاسی تنظیمیں اور پارلیمنٹ کے ممبران بھی اس کارخیر میں حصہ ڈالیں عوام الناس احتیاط کرتے ہوئے صفائی کا خصوصی اہتمام اور فرائض کا اہتما م کریں خوف،ہراس اور ڈر نہیں احتیاط سے کروناوائرس کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم یک جان ہو چکی ہے انشاء اللہ احتیاط،صفائی اور اللہ سے رجوع کرکے کرونا کو شکست دیں گے وہ وقت دور نہیں جب ملک سے کرونا کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ عوام گھبراہنے کی بجائے استقامت سے کام لیتے ہوئے اللہ سے رجوع،صفائی،طہارت اور قرآن پاک پڑھنے سمجھنے اور سمجھانے کیساتھ عمل کرنے کا بھی اہتمام کریں۔ کرونا ایک آزامائش ہے اس لئے ضروری ہے کہ رجوع الی اللہ کیا جائے،مشکل کی اس گھڑی میں مخیر افراد آگئے بڑھیں اور غریبوں کی دل کھول کر مد د کریں۔ جماعت اسلامی حسب روایت فلاحی کاموں کا آغا کر چکی ہے۔ کارکنان عوام میں آگاہی مہم کے تحت شعور بیدار کر رہے ہیں۔ قوم کو کرونا وائر س کے خلاف 23مارچ والے جذبے کی ضرورت ہے۔ تفتان بارڈر پر پہلے احتیاط وسختی نہیں کی گئی جس کی وجہ خدشہ ہے کہ حالات خراب نہ ہوجائے احتیاطی تدابیر،صفائی،اللہ سے رجوع،فرائض کی پابندی اور ہمیشہ باوضورہ کرکے ڈر وخوف کے بجائے اس مصیبت سے سب ملکر لڑیں گے تو انشاء اللہ اس جدوجہد میں ہم کامیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں