بٹ کوائن اپنی قدر کی بلند ترین سطح پر، مالیت 20 ہزار ڈالر کے قریب

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر منگل کو پہلی مرتبہ بیس ہزار ڈالر تک پہنچنے کے قریب ہے۔ کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کرنے والے ادارے کوائن ڈیسک کے اعداد و شمار کے مطابق ایک بٹ کوائن کی مالیت 19920 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔دوہزار سترہ میں بٹ کوائن اپنی قدر کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا جب اس کی مالیت 19 ہزار تک پہنچ گئی تھی رواں برس بٹ کوائن کی مالیت میں 170 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بعض ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پیدا ہونے والی صو رتحال میں سرمایہ کار بٹ کوائن کو اپنے اثاثوں کے لیے محفوظ مقام سمجھتے ہیں۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس بٹ کوائن کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا.2017 میں بٹ کوائن کی قدر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اس میں گراؤٹ آ گئی تھی اور وہ 19 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 3300 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں