خضدار، لیویز بھرتیوں پر تحفظات ہیں، مخالفت نہیں کرینگے، نیشنل پارٹی
خضدار:نیشنل پارٹی خضدار کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی و بے روزگاری کے اس طوفان میں شدید خدشات و تحفظات کے باوجود ضلع خضدار میں لیویز فورس میں ہونے والے حالیہ بھرتیوں کی مخالفت نہیں کریں گے ایسے ماحول میں جہاں ایک طرف وفاقی حکومت نے ریلوے، پی آئی اے، اور اسٹیل ملز سمت دیگر محکموں سے ہزاروں افراد کو برطرف کرکے بے روزگاری میں اضافہ کرکے عوام کو ناں شبینہ کا محتاج بنا رہی ہے تو دوسری طرف ڈھائی سال میں صوبائی حکومت ملازمتوں کے اشتہارات جاری کرنے کے ساتھ تسلسل سے بار بار کنسل بھی کررہی ہے ایسی صورتحال میں چند آسامیوں پر تعیناتیوں کو متنازع بناکر نوجوانوں کے مشکلات میں اضافے کا سبب نہیں بناناچاہتے باوجود اس کے کہ بھرتیوں میں پارٹی کو تحفظات ہیں سابقہ انتظامی آفیسر نے شفافیت کی کوشش کیب جو کہ نیک شگون ہے لیکن اس کے باوجود لیویز کے بھرتیوں میں انتظامی اور دفتری اجارہ داری کی وجہ سے میرٹ پر کئی سوالات جنم لے ریے ہیں دوسری جانب ایک اور سابقہ انتظامی آفیسر نے محکمہ تعلیم میں ناں ٹیچنگ اور درجہ چہار م کے آسامیوں پر میرٹ کی جگہ خالصتا سیاسی بھرتیوں کے کلچر کو فروغ دیا۔حق داروں کی مکمل حق تلفی کی گء ہے۔ان تمام معملات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہیکہ بھرتیوں میں شفافیت کے لئے ضروری ہے کہ ڈاکٹر مالک بلوچ کے دور حکومت میں 2014 کے طرز پر این ٹی ایس کے زریعہ تمام محکموں کے ٹیسٹ لیکر شفاف بھرتیاں کئے جائیں ساتھ ہی نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ جتنے بھی محکموں کے ٹیسٹ اور انٹرویوز روکے گئے ہیں ان پر فورا شفاف ٹیسٹ انٹرویوز کے زریعہ بھرتیاں کرکے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔


