جمشید دستی کا وزیر اعظم پرمنشیات استعمال کرنے کا الزم
ملتان (انتخاب نیوز) جمشید دستی نے وزیراعظم عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چرس پیتے ہیں، اور اب انہوں نے نوجوانوں کو بھی چرس پر لگا دیا ہے۔ ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ عمران خان خود کوکین، چرس اور ہیروئن پیتا ہے، اس نے اب اسکول اور کالجز بند کر کے نوجوانوں کو بے راہ روی پر لگا دیا ہے۔اس نے نوجوان بچوں کو چرس اور ہیروئن پر لگا دیا ہے۔ بچوں کا مستقل اور تعلیم تباہ کی جارہی ہے، ملک میں جلسے ہو رہے ہیں، دوسری طرف کورونا ڈرامہ لگایا ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


