سعودی عرب نے خاشقجی قتل کے شواہد مٹانے کیلیے ٹیم بھیجی، ترک حکام

استنبول: ترک حکام نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی قتل کے شواہد مٹانے کے لیے ماہرین کی ٹیم بھیجی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے ترک حکام نے دعوی کیاکہ سعودی عرب نے استنبول میں واقعے سعودی قونصلیٹ میں قتل کیے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ایک ہفتے کے بعد ہی شواہد مٹانے کے لیے ایک کلین اپ ٹیم بھیج تھی۔ترک حکام کا کہنا تھاکہ سعودی عرب نے دو افراد پر مشتمل ماہرین کی ٹیم بھیجی تھی جن میں ایک کیمسٹ اور دوسرا ٹوکسی کولوجسٹ یعنی زہریلی چیزوں کا ماہر شامل تھا اور انہیں جمال خاشقجی قتل کے شواہد مٹانے کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔ترک حکام نے دعوی کیا کہ صحافی کے قتل کے ثبوت مٹائے جانے کے لیے ٹیم بھیجنا اس بات ثبوت ہے کہ اعلی سعودی عہدیداران کو اس جرم کا علم تھا اس لیے ترک تفتیش کاروں کے قونصل خانے میں داخلے سے پہلے ہی قونصل خانے اور اس کے رہائشی علاقے میں ثبوت مٹانے کے لیے ٹیم بھیجی گئی تھی۔ترک حکام نے کہا کہ صحافی کے قتل پر ترکی کی تفتیش کو دیکھنے کے لیے 11 افراد کی سعودی ٹیم ترکی آئی جس میں یہ دو افراد بھی شامل تھے جن کی شناخت احمد عبدالعزیز الجنوبی اور یحیی الزہرانی کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں