کووڈ کے باوجود اسکولوں کو کھولنے کی یونیسیف کی اپیل

یونیسیف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اسکولوں کی جبراً بندش کے سبب ’عالمی تعلیمی بحران‘ پیدا ہوگیا ہے، لہذا اسکول کھلے رہنے چاہئیں۔
یونیسیف جرمنی کی پریس آفیسر کرسٹینے کاہمن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود اسکول کھلے رہنے چاہئیں کیوں کہ اسکولوں کی جبراً بندش کے سبب دنیا بھر میں ‘عالمی تعلیمی بحران‘ پیدا ہوگیا ہے۔
کرسٹینے کاہمن نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ”دنیا بھر میں اسکولوں کے بند ہوجانے کی وجہ سے عالمی تعلیمی بحران پیدا ہوگیا ہے اور بہت سے ملکوں اور سماج میں اس کے منفی اثرات دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ ”بچوں پر تعلیمی اور ان کی نشوو نما کے حوالے سے اس کے بھیانک اثرات مرتب ہوں گے اور بالخصوص کمزور اور محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے بچے اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ عدم مساوات میں اضافہ ہوگا اور حالیہ عشروں میں جو اہم پیش رفت ہوئی تھی وہ ایک بار پھر پرانی حالت میں واپس لوٹ جائے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ”اسکولوں سے طویل مدت تک باہر رہنے اور سیکھنے سے محروم رہنے کا ایک اور منفی اثر یہ ہوگا کہ وہ دوبارہ اسکول جانے سے ہچکچائیں گے اور اس سے ان کی پوری زندگی متاثر ہوگی۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں